ان 184000 لوگوں میں شامل ہونے کے لیے آپ شکریہ جنہوں نے 19-Covid کے پھیلاؤ کا موازنہ کرنے، اسے سمجھنے اور اس کا نقشہ تیار کرنے میں امپیریل کالج، لندن اور Your.MD کی مدد کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
مندرجہ ذیل سوالات کا جواب دیں اور ہم دو منٹ میں آپ کو بتا دیں گے کہ آپ کی علامات دیگر افراد کی علامات کے مقابلے کیسی ہیں۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ اور ہماری دعا ہے کہ آپ محفوظ رہیں اور جلد صحتیاب ہو جائیں۔
برائے مہربانی فوراً طبی امداد حاصل کریں۔ فوراً ایمبولینس بلوائیں
یہ فراہم کردہ معلومات خود آپ کی اپنی تشخیص پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی طبی مشورہ یا تشخیص شامل نہیں ہے۔ اگر شبہ ہو تو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اگر آپ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کوئی فیصلہ، کام یا غلطی کرتے ہیں تو ہم اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
COVID-19 کی علامت کا اپ ڈیٹ
اگر آپ وہ ڈیٹا دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک ہمارے پاس ہے تو ہمارا COVID-19 کی علامت کا اپ ڈیٹ والا صفحہ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ میں علامات موجود ہیں تو پچھلی اسکرین پر واپس جا کر دوسرا اختیار منتخب کریں اور جاری رکھیں۔
اب اہم پہلو پر بات کرتے ہیں۔ کیا آپ کو ان علامات میں سے کوئی ہیں؟ یہ علامات اس وقت کتنی خراب ہیں؟
آئیے 19-Covid کی ہلکی، درمیانی اور شدید صورتوں کی ان تفصیلات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ آخر میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو ابھی جیسا محسوس ہو رہا ہے اسے سب سے بہتر طور پر کون بیان کرتا ہے۔
ہلکا 19-Covid
اس میں کیسا محسوس ہوتا ہے: آپ کو فلو جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں جن میں کھانسی، ہلکا بخار، سردرد، پٹھوں کا درد اور تھکاوٹ جیسی علامات شامل ہیں۔ اس میں آپ کو عموماً سانس لینے میں دشواری محسوس نہیں ہوگی۔ اس میں آپ کو بہت زیادہ بخار نہیں ہوگا۔ خوب سارا پانی پیتے رہیں اور خوب آرام کریں مزید معلومات
دیگر علامات: ہوسکتا ہے آپ میں ایک یا زیادہ ایسی علامات ہوں: گلے میں خراش (کبھی کبھار)؛ دست (کم عمومی)؛ بہتی ناک (غیر عمومی)؛ ذائقے اور سونگھنے کی حس کا فقدان (عمومی)۔
مثبت پہلو: آپ کو بھوک معمول کے مطابق لگے گی اور آپ کھانے پینے، نہانے اور اپنی عمومی دیکھ بھال خود کرنے کے قابل ہوں گے۔
یہ کتنے عرصے تک برقرار رہے گا؟ علامات عموماً 7 سے 10 دنوں تک جاری رہتی ہیں۔ کورونا وائرس کے زیادہ تر کیس (81%) ہلکے ہوتے ہیں اور شروعات سے اختتام تک ہلکے ہی رہتے ہیں۔
عمر: 60 سال سے کم عمر والے اکثر افراد میں ایسی ہی ہلکی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
درمیانے درجے کا 19-Covid
اس میں کیسا محسوس ہوتا ہے: آپ کو سانس لینے میں زیادہ مشکل ہوتی ہے اور چلتے پھرتے ہوئے آپ کا دل زیادہ تیزی سے دھڑکتا ہے۔ آپ کی کھانسی زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔ آپ ایک گھنٹے میں کئی مرتبہ کھانستے ہیں اور ہوسکتا ہےاس سے آپ کو تھکن ہو جائے۔ آپ کو بخار کی علامات محسوس ہو سکتی ہیں مثلاً کپکپاہٹ اور سردی محسوس ہونا۔ مزید معلومات
دیگر علامات: آپ کو سانس لینے میں مشکل تو محسوس ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ آپ بالکل گھبرا جائیں۔ جب آپ چل پھر کریں گے تو آپ کے دل کی دھڑکن بڑھ جائے گی۔
آپ کو درج ذیل بھی محسوس ہو سکتا ہے: سردرد، اسہال، متلی، خشک منہ یا قے، تاہم یہ علامات اتنی عام نہیں ہیں۔
مثبت پہلو: آپ تھکن محسوس تو کریں گے لیکن اسکے باوجود نہانے دھونے اور اپنی دیکھ بھال جیسے کام خود کر لیں گے۔ تاہم، آپ کھانا معمول سے کم کھائیں گے۔ آپ کا دل چاہے گا کہ بستر پر لیٹے رہیں۔
یہ کتنے عرصے تک برقرار رہے گا؟ درمیانے درجے کا کورونا وائرس 7 سے 14 دنوں سے کچھ زیادہ عرصے تک رہتا ہے۔ کھانسی کم از کم دو یا تین دنوں تک جاری رہے گی۔
عمر: درمیانی قسم والی علامات بھی 60 سال سے کم عمر والوں میں عام ہیں۔
اپنی دیکھ بھال کیسے کریں: خوب سارا پانی پیتے رہیں۔ کچھ کھاتے رہیں، چاہے کھانے کی مقدار کم ہی ہو۔
انتباہ: اگر سانس لینے میں دشواری بڑھتی ہی جا رہی ہو اور آپ معمولی کام بھی نہیں کر پا رہے ہوں، یا آپ درمیان میں سانس لیے بغیر پورا جملے نہ بول سکیں، تو فوراً اپنی مقامی ہیلتھ سروس کو کال کریں۔
شدید 19-Covid
اس میں کیسا محسوس ہوتا ہے: آپ کو بہت زیادہ دم گھٹتا ہوا محسوس ہوگا (چاہے آپ آرام سے لیٹے ہوئے بھِی ہوں)، اور آپ کو جملے مکمل کرنے میں سخت مشکل ہوگی۔ سانس لیتے وقت سینے، پیٹ اور کمر میں درد ہونا، یہ اس بات علامت بھی ہو سکتی ہے کہ آپ کو نمونیا ہو گیا ہے۔ آپ معمول کے مطابق کھا پی نہیں سکیں گے۔ دیگر علامات میں بہت تیز بخار شامل ہے۔ مزید معلومات
دیگر علامات: دیگر علامات میں دل کی بہت تیز دھڑکن اور بیمار نظر آنا شامل ہیں۔ یوں محسوس ہوگا گویا آپ الجھن زدہ ہیں۔
عمر: شدید کورونا وائرس ہونے کا زیادہ امکان تب ہے اگر آپ 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں یا آپ کو پہلے سے کوئی بیماری لاحق ہے۔ تاہم، کسی بھی شخص میں شدید علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
انتباہ: آپ کی علامت شدید نوعیت کی ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے میں یہ علامات موجود ہیں، تو آپ کو فوراً اپنی مقامی ہیلتھ سروس کو کال کرنا چاہیے۔
انتباہ: اگر سانس لینے میں دشواری بڑھتی ہی جا رہی ہو اور آپ معمولی کام بھی نہیں کر پا رہے ہوں، یا آپ درمیان میں سانس لیے بغیر پورا جملے نہ بول سکیں، تو فوراً اپنی مقامی ہیلتھ سروس کو کال کریں۔
*کورونا وائرس کے مختلف مراحل سے متعلق ڈاکٹر میری لاؤتھ کا معتبر مضمون Your.MD پر پڑھیں۔
حالتوں کا موازنہ
آپ نے ہمیں بتایا کہ آپ کے خیال میں آپ کو ہلکا 19-Covid ہے۔ ذیل میں دیکھیں کہ اس مطالعے میں شریک دیگر افراد سے آپ کا موازنہ کیسے ہو رہا ہے:
آپ نے ہمیں بتایا کہ آپ کے خیال میں آپ کو درمیان 19-Covid ہے۔ ذیل میں دیکھیں کہ اس مطالعے میں شریک دیگر افراد سے آپ کا موازنہ کیسے ہو رہا ہے:
آپ نے ہمیں بتایا کہ آپ کے خیال میں آپ کو شدید 19-Covid ہے۔ ذیل میں دیکھیں کہ اس مطالعے میں شریک دیگر افراد سے آپ کا موازنہ کیسے ہو رہا ہے:
آپ نے ہمیں بتایا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس 19 کوڈ نہیں ہیں۔ اس مطالعے میں آپ دوسروں سے اپنے آپ کا موازنہ کرنے کا طریقہ ذیل میں دیکھیں:
شدید
|
درمیانی
|
شدید
|
84% |
13% |
2% |
آپ کی علامات نیلے رنگ سے نمایاں کی گئی ہیں
علامت
|
% نقشہ ساز
|
% مطالعہ*
|
کھانسی |
53% |
68% |
بخار |
23% |
44% |
تھکاوٹ / نقاہت |
57% |
38% |
کھانسی میں بلغم [مخاطی] آنا |
38% |
34% |
سانس میں تنگی |
34% |
19% |
عضلات کا درد |
48% |
15% |
گلے میں سوزش |
52% |
14% |
سر درد |
46% |
14% |
سردی لگن |
21% |
12% |
بند ناک |
38% |
5% |
قے ہون |
7% |
5% |
اسہال |
17% |
5% |
بو اور ذائقہ کا نقصان |
20% |
N/A |
بھوک میں کمی |
0% |
N/A |
چھینک آنا |
0% |
N/A |
سینے میں درد / سختی |
0% |
N/A |
خارش آنکھیں |
0% |
N/A |
جوڑوں کا درد / درد |
0% |
N/A |
*یہ اعداد و شمار ووہان، چین کے 19-Covid میں مبتلا 1099 ایسے تصدیق شدہ مریضوں پر مبنی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا
یہ فراہم کردہ معلومات خود آپ کی اپنی تشخیص پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی طبی مشورہ یا تشخیص شامل نہیں ہے۔
اگر آپ دل کی بیماری، ذیابیطس، بلند فشار خون، پھیپھڑوں کی دیرینہ بیماری، کینسر یا گردوں کی دیرینہ بیماری میں مبتلا شخص ہیں، تو آپ زیادہ خطرے میں ہیں اور آپ کو فوراً طبی مشورہ لینا چاہیے۔
19-Covid بہت تیزی سے شدت اختیار کر لیتا ہے، اس لیے اگر آپکی علامات بگڑنے لگیں یا اس میں بہتری نہیں آ رہی ہو، تو زیادہ بہادر بننے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آپ کو کوئی تشویش ہو، تو اپنی مقامی ہیلتھ سروس سے رابطہ کریں۔ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اگر آپ نے کوئی فیصلہ، کام یا غلطی کی تو اس کے لیے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
Your.MD کے بارے میں کچھ باتیں
Your.MD پہلی میڈیکل گریڈ سیلف-کیئر ایپ ہے جو اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کرتی ہے۔
ان لاکھوں افراد میں شامل ہو جائیں جو پہلے ہی Your.MD کا استعمال بہتر صحت کے لیے جاننے، اس کی تشخیص کرنے، نئی معلومات حاصل کر نے، اصلاح کرنے اور بہتر صحت کے خاص پہلوؤں اور مسائل پر رہنمائی حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔